ایم کیو ایم کا عام انتخابات میں کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں یوم تشکر کی تقریب اتوار کے روز کرنے کا اعلان

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے عام انتخابات میں حق پرست امیدواران کی کامیابی پر کل بروز اتوار یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے ایک بار پھر حق پرست امیدواران کی کامیابی پر حق پرست عوام سے یوم تشکر کی تقریب میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
کل بروز اتوار کراچی کے حق پرست عوام مائیں ، بہنیں ، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد آئیں گے اور حق پرستوں کی جیت کا جشن حق پرست عوام کے ساتھ کل جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منایا جائے گا۔