سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر لعل بخش بھٹو کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر لعل بخش بھٹو کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
کراچی : وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر لعل بخش بھٹو کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ لعل بخش بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی پارٹی کے لئے خدمات بالخصوص ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک سنئیر رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔