انڈا موڑ اور ڈسکو موڑ پر ای-چلان کے حوالے سے ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری، فرحان سہیل کی وقاص احمد سے ملاقات
ای- چلان کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری۔
انڈا موڑ اور ڈسکو موڑ پر ای-چلان کے حوالے سے ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری، فرحان سہیل کی وقاص احمد سے ملاقات
کراچی : شہر بھر میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی جانب سے مختلف مقام پر ای-چلان کے لئے ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈسکو موڑ اور انڈا موڑ پر بھی کام کو تیز کردیا گیا ہے۔ وہاں موجود ٹھیلے، پتھارے اور غیرقانونی تجاویزات کو ہٹانے کے لئے ڈی سی سینٹرل طاحہ سلیم کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔
آج انڈا موڑ نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو، اسسٹنٹ ٹریفک انجینئر جناب وقاص احمد کی زیر نگرانی کام کی شروعات کی گئی۔ وہاں وقاص احمد سے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل اور کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ فرحان سہیل نے کہا کہ بہت اچھا ہے کہ یہ کام ہورہا ہے۔ اس سے لوگوں میں ٹریفک کے حوالے سے شعور پیدا ہوگا۔

