Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہماری کوشش ہے کہ عوامی شکایات کو فوری حل کریں۔ چئیرمین یوسی 08 کورنگی ٹاؤن احمد رضا

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کے فوری اقدامات سے عوام کے مسائل بہترین انداز میں حل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین بھی پیپلز پارٹی کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

0

ہماری کوشش ہے کہ عوامی شکایات کو فوری حل کریں۔ چئیرمین یوسی 08 کورنگی ٹاؤن احمد رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب چئیرمین یوسی 08 کورنگی ٹاؤن احمد رضا نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی شکایات کو فوری حل کریں ، کیونکہ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لیے ہی منتخب کیا ہے۔ کورنگی 9000 روڈ پر اطلاع ہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے مین لائن میں بلاک ڈال کر بند کیا ہے، ابھی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ اس کو دیکھ رہا ہے اور فوری طور پر لائن کو کلئیر کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز عوامی شکایت پر 9000 روڈ پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کے کوآڈینٹر معیز الدین ،واٹر بورڈ کے ایکسی این آصف، ٹی ایم سی کا عملہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

احمد رضا نے کہا کہ 9000 روڈ پر سیوریج کی بندش کی وجہ سے پانی جمع ہونے کی شکایت ملی ہے،جس پر فوری طور پر یہاں پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ کی ہدایت پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی کا عملہ بھی فوری اس مقام پر پہنچ گیا ہے اور کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

احمد رضا نے کہا کہ اطلاع ہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے مین لائن میں بلاک ڈال کر بند کیا ہے، ابھی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ اس کو دیکھ رہا ہے اور فوری طور پر لائن کو کلئیر کیا جارہا ہے اور لائن کلئیر ہوتے ہی روڈ پر صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔

احمد رضا نے کہا۔کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی شکایات کو فوری حل کریں ، عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لیے ہی منتخب کیا ہے۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کے فوری اقدامات سے عوام کے مسائل بہترین انداز میں حل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین بھی پیپلز پارٹی کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

Comments
Loading...