Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ماتمی جلوس کی گزر گاہوں کو ہموار کرکے سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔محمد یوسف

عزادارانِ حُسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔محمدیوسف

0

ماتمی جلوس کی گزر گاہوں کو ہموار کرکے سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایت پر نیو کراچی میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں کو ہموار کرکے سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری۔ چیئرمین محمد یوسف کا مسجد و امام بارگاہ ابوتراب سیکٹر فائیوجی نیو کراچی کے اطراف سڑک کی تعمیرکا جائزہ،عزادارانِ حُسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ سیکٹر 5-G نیو کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہ ابوتراب کے اطراف سٹرک کی تعمیرنو کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتظمین امام بارگاہ،مجالس و جلوس کمیٹی کے اراکین،یونین کمیٹی نمبر 07 کے چیئرمین غفار چشتی،کوآرڈینیٹر ٹاؤن چیئرمین حنظلہ انور قریشی،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر صفدر، انجینئر ساجد صدیقی و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اور محرم الحرام میں بلدیاتی سہالیات کی فراہمی کے لئے یونین کمیٹی کے چیئرمیز سے رابطے میں ہیں۔محرم الحرام کے با برکت مہینے میں مسلمان نواسہ رسول ؐ کی شہادت کو یاد کرکے مجالس کا اہتمام اور ماتمی جلوس نکالتے ہیں جہاں عزاداران حُسین عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے عقیدے کے مطابق رسومات ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے دن سے ہی مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد شروع ہوجاتا ہے اس سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے روشنی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علماکرام و ذاکرین محرم الحرام کے مقدس اور بابرکت مہینے میں مذہبی بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنی تقاریر میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کے دوسرے عقیدے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دل آزاری نا ہو۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں نواسہ رسول ؐ امام حُسین ؓ اور آلِ رسول ؐ نے اسلام کی بقاء کے لئے عظیم قربانیاں دیں اور ان قربانیوں کو تمام دنیا کے مسلمان عقیدت و محبت سے یاد کرتے ہیں وہیں دیگر مذاہب کے لوگ بھی ان عظیم شہادتوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہم الحمداللہ مسلمان ہیں اور شہادت امام حُسین کو یاد کرتے اور مناتے رہیں گے۔

چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں یوم عاشورہ کے موقع پر ہر علاقے سے ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں اس حوالے سے عزادراں حُسین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے طبی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ٹھنڈے مُشروبات اور پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے گا۔

Comments
Loading...