Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پانی ہونے کے باوجود یوسی1 سرسید کے شہریوں کیلئے کربلا کیوں بنایا جارہا ہے؟؟ شہزاد مظہر

نااہل واٹر بورڈ کے عملے کو ٹاؤن و یوسی کے ماتحت کیا جائے۔ شہزاد مظہر

0

پانی ہونے کے باوجود یوسی1 سرسید کے شہریوں کیلئے کربلا کیوں بنایا جارہا ہے؟؟ شہزاد مظہر

کراچی : چیئرمین یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد شہزاد مظہر صاحب نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ خواجہ اجمیر پمپ پر 20 دن بعد پانی آیا اور 2 گھنٹے سپلائ چل کر حب کے کیبل میں فالٹ کی وجہ سے بند ہوگیا اب 2 دن گزر گئے الیکٹرک فالٹ ٹھیک نہیں ہوا جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کے 1 لاکھ صارفین بری طرح متاثر ہیں جنکو آن لائن ٹینکر بھی نہی مل رہا اور پرائیویٹ ٹینکر بمشکل 5000 روپے میں مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ اجمیر پمپنگ کے متاثرین چیئرمین واٹر کارپوریشن و میئر کراچی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ محرم الحرام کا تقدس مانتے ہیں؟ پانی ہونے کے باوجود یوسی1 سرسید کے شہریوں کیلئے کربلا کیوں بنایا جارہا ہے؟؟ واٹر کارپوریشن کے زمہ داران عذاب الہی کو دعوت نہ دیں پانی اللہ کی نعمت ہے اسے بلا معاوضہ عوام تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان خواجہ اجمیر مطالبہ کرتے ہیں کہ میونسپل چارجز کی وصولی کیلئے کے-الیکٹرک کی نامزدگی واپس لی جائے اور خدارا نااہل واٹر بورڈ کے عملے کو ٹاؤن و یوسی کے ماتحت کیا جائے پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جاۓ۔

Comments
Loading...