پیپلز پارٹی کی کراچی میں بڑھتی مقبولیت نے ایم کیو ایم کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔ سعید غنی
ایم کیو ایم نیو کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملے میں ملوث ہے۔سعید غنی
پیپلز پارٹی کی کراچی میں بڑھتی مقبولیت نے ایم کیو ایم کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔ سعید غنی
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نیو کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملے میں ملوث ہے۔ واقعے سے پہلے ہی پولیس کو خطرے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کراچی میں پھر ایک مرتبہ امن و امان خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔ ایم کیو ایم انتخابات میں عوامی پذیرائی نہ ملنے پر پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناظم آباد واقع کی اگر عدالتی تحقیقات کروالی جاتی تو ایم کیو ایم کے الزامات بے نقاب ہوجاتے۔ ناظم آباد واقع میں پیپلز پارٹی کے زخمی کارکنوں کی تاحال ایف آئی آر نہیں کٹی۔ پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملوں، کارکنان پر تشدد میں حملوں میں ملوث ایم کیو ایم کارکنان کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کی کراچی میں بڑھتی مقبولیت نے ایم کیو ایم کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔