الیکشن مہم کے دوران فائرنگ کا واقع، اظہار الحسن کی جانب سے افسوس کا اظہار
ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں نے تلخ کلامی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے نہتے کارکانان پر گولیاں برسائی
الیکشن مہم کے دوران فائرنگ کا واقع، اظہار الحسن کی جانب سے افسوس کا اظہار
کراچی : شہر میں ایک دفعہ پھر الیکشن مہم کے دوران فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ جب ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں نے تلخ کلامی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے نہتے کارکانان پر گولیاں برسائی۔ ایم کیو ایم کے کاکنان نارتھ کراچی الیون جے میں الیکشن مہم کے حوالے سے پنڈال سجا رہے تھے کہ سیاسی پارٹی کے لوگوں نے آکر پارٹی پرچم پھاڑنا شروع کر دیئے بعد ازا دہشتگرد عناصر نے نہتے کارکنان پر فائرنگ شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران گولی ایک بچے کو جالگی جس کی عمر 11 سال بتائی جارہی ہے۔ جس کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے ہنگامی بنیاد پر نارتھ کراچی الیکشن آفس میں پریس کانفرس کے دوراب بتایا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے یہ سب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس، پاکستان رینجرز، آئی جی سندھ اور ریاستی اداروں اور پاکستان آرمی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ شہر میں اصلح ہے آپ کو ثبوت مل گیا ہے۔ 7 ایم کیو ایم کے ساتھی شہید ہوگئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گولی صرف ایک طرف سے چل رہی ہے۔ ہماری طرف سے تو ڈنڈا بھی نہیں چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کے بیٹھے ہیں۔ پچھلے 7 سالوں سے اس شہر میں امن رکھنے میں جو ایم کیو ایم کا چہرہ آپ کے سامنے ہے۔ عدم تشدد اور عدم تصادم کی پالیسی ہم جاری رکھے گے۔ لیکن ہماری اس پالیسی کو کسی بھی صورتہماری کمزوری ناسمجھا جائے۔