Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی عام انتخابات میں بڑی طاقت سے کامیاب ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمن

بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں اور جماعت اسلامی کا خدمت کا سفر جاری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

0

جماعت اسلامی عام انتخابات میں بڑی طاقت سے کامیاب ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا8نمبر سعید آباد فٹ بال اسٹیڈیم، بلدیہ ٹاؤن میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو ویب ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائننگ، ایمزون اور آئی ٹی کے دیگر کورسز کروانے کے لیے ”بنوقابل قابلیت ٹیسٹ“سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا خدمت کا سفر انتخابات سے مشروط نہیں۔ بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں اور جماعت اسلامی کا خدمت کا سفر جاری ہے۔ بنو قابل 2.0 پروگرام جاری ہے اور طلبہ وطالبات فری آئی ٹی کا کورس کررہے ہیں۔ شہر بھر میں 35کمپس ہوچکے ہیں اور 195 بیجز ہوچکے ہیں اور اگلے ماہ ان کے کورسز مکمل ہوجائیں گے۔ اونگی ٹآن میں ہزاروں سے زائد طلبہ و طالبات کے لیے فری ائی ٹی کورسز کروائے جارہے ہیں۔ آج بلدیہ ٹاؤن کے طلبہ وطالبات کے لیے فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی انتخابات کے بعد بھی شہر کے بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بڑی طاقت سے کامیاب ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کے بغیر نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت چل سکے گی۔ ہم حکومت میں رہ کر کراچی کے نوجوانوں کے لیے فری آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے۔ سندھ میں 312 ارب روپے کا تعلیم کا بجٹ ہے۔ سندھ حکومت نے سندھ میں ایسے اسکولز بنائے ہیں جو حقیقت میں ہیں ہی نہیں لیکن تنخواہیں جارہی ہوتی ہیں۔ کراچی کا ہر شہرہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور انہی ٹٰکسوں کے پیسوں سے بجٹ بنتا ہے اور یہ حکمران عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ کھاجاتے ہیں۔ ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہر شہری کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک و انٹر سال اول کے طلبہ و طالبات کو فیل کردیا گیا ہے جو اب کسی یونیورسٹی کا ٹیسٹ دینے کے اہل ہی نہیں ہیں۔

کراچی: کراچی کے بچوں کے ساتھ تعلیمی دشمنی کی جارہی ہے۔

کراچی: پارٹیاں انتخابات میں مصروف ہیں ، ایجنسیوں کو مخبریاں کر کے اپنی لائنیں ٹھیک کررہے ہیں۔

کراچی: جماعت اسلامی شہریوں کو تعلیم دلوانے میں مصروف ہے اور جن کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کو حقوق دلوانے میں مصروف ہے۔

کراچی: جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

کراچی: کراچی میں اب لسانیت و عصبیت کا منجن نہیں چلنے والا، اب عوام ایک ہوگئے ہیں اب وڈیروں اور ان کے آلہ کاروں کو لڑائیں گے۔

کراچی: کراچی کے نوجوان ہمت سے کام لیں اور تعلیم حاصل کریں ،جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ ہے۔

کراچی: جب کراچی کے پیسوں سے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ چل سکتا ہے تو ہم بھی کراچی کے شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ بنائیں گے۔

کراچی: کراچی کے عوام مایوس کرنے والوں کو شکست دیں۔

کراچی : کراچی کے نوجوان تعلیم کے میدان میں محنت کریں گے اور میدانوں میں بھی کھیلیں گے ۔

کراچی: نوجوانوں ! مایوس مت ہونا ، اسٹریٹ کرمنلز کی طرف مت جانا ، منشیات فروشوں کی طرف مت جانا ، دل لگاکر پڑھنا.

Comments
Loading...