شہر میں موسلا دھاڑ بارش کے بعد تمام اسٹاف اور مشینری کو فوری سڑکوں پر لانے کی ہدایات۔ محمد مبین جمانی
نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی کا سی ای او واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ، میونسپل کمیشنر کے ایم سی سے رابطہ۔
شہر میں موسلا دھاڑ بارش کے بعد تمام اسٹاف اور مشینری کو فوری سڑکوں پر لانے کی ہدایات۔ محمد مبین جمانی
کراچی : نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی کا سی ای او واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ، میونسپل کمیشنر کے ایم سی سے رابطہ۔ شہر میں موسلا دھاڑ بارش کے بعد تمام اسٹاف اور مشینری کو فوری سڑکوں پر لانے کی ہدایات۔
نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ تمام اہم شاہراہوں سے فوری بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ جن جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے وہاں فوری طور پر مشینوں کے ذریعے پانی کی نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بارش سے متاثرہ تمام گلیوں اور محلوں میں بھی اسٹاف بھیج کر وہاں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ جن علاقوں میں بجلی کے باعث پمپس کام نہیں کررہے ہیں وہاں جنریٹر کے ذریعے ان پمپس کو چلایا جائے۔ مبین جمانی کی تمام میونسپل کمیشنرز کو ہدایات۔