اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار
ڈالے پر کوئی نہیں بیٹھے گا پولیس ہو یا سیکیورٹی گارڈ ہو، یہ ہدایات ڈالہ مالکان کو بھی بتادیں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار
اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار
کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد۔ ٹریفک حادثات کے اسباب،روک تھام اور اسکے پیش منظر میں کیئے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد۔ وزیر داخلہ سندھ کی ذیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،ڈی ایل برانچ،ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز، تمام ایس ایس پیز کراچی و ٹریفک زونز کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بالمشافہ اور ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز حیدرآباد، ایس بی اے،میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
وزیر اعلی سندھ ضیاء الحسن نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیئے ہیں۔ ضیاء الحسن نے کہا کہ ٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی بنائیں۔ ہیڈکانسٹیبل کو بھی چالان ٹکٹس کے اجراء کا اختیار دے رہے ہیں۔ آئندہ پیر سے ایس ایس پیز ٹریفک کو سڑکوں پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ آپ تمام کے پاس آئندہ پیر تک کا وقت ہے۔ پولیس فورس پیر سے سڑکوں پر دکھائی دینی چاہیئے۔ میں یا میرے فیملی ممبر کو بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشین پولیس کو تاکید کی جاتی ہیکہ وہ ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کرے۔ فرائض کو سنجیدہ لیں اور کام کرکے دکھائیں بصورت دیگر عہدوں سے برخاست کردونگا۔ پارکنگ سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے پالیسی بتادی ہے۔ پارکنگ کو ختم کررہے ہیں پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ صرف اور صرف سنگل لائن پارکنگ کی اجازت ہوگی۔ ڈبل لائن پارکنگ پر متعلقہ ایس او کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا۔ بھاری گاڑیوں کی فٹنس اور انسپکشن کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز کا میڈیکل کرایا جائے۔ میئر کراچی کے پاس دستیاب واٹر ٹینکرز کی فہرست پر ملکر لائحہ عمل تیار کریں۔ اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ ڈالے پر کوئی نہیں بیٹھے گا پولیس ہو یا سیکیورٹی گارڈ ہو۔ یہ ہدایات ڈالہ مالکان کو بھی بتادیں۔ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں،بلیو لائٹس،پریشر ہارنز وغیرہ کے خلاف جاری مہم کو تیز کیا جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مجموعی اقدامات میں بہتری کے لیئے اقدامات کررہے ہیں۔