Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 144 کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات

ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات رات 10 تا صبح 6 بجے تک پر سختی سے عمل درآمد کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس کو مشترکہ کارروائی کا حکم

0

ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 144 کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس، ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹن کی کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کے ایم ڈی سی آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

کوآرڈینیشن میٹنگ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجھار اور آئی سندھ غلام نبی میمن صاحب کی ہدایات پر منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس پی ٹریفک سینٹرل قمر رضا اور اے ڈی سی سینٹرل عاصم عباسی سمیت ٹاؤن چئیرمینز، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ڈی پی او سب ڈویژنز، ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت دیگر نے شرکت کی

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں میٹنگ میں ٹریفک، انکروچمنٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بات کی گئی

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات رات 10 تا صبح 6 بجے تک پر سختی سے عمل درآمد کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس کو مشترکہ کارروائی کا کہا. خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات دیں

انہوں نے انکروچمنٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس کو مشترکہ حکمت عملی سے کاروائی کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھرپور کاروائی کے آغاز کا عندیہ دیا

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام اداروں کے ایک پیچ پر رہنے سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں

Comments
Loading...