Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

طلعت حسین کے مقابلے کا شاید ہی کوئی فنکار اس ملک میں گزرا ہو۔ سعید غنی

طلعت حسین اور ضیاء محی الدین ایک منفرد شخصیت کے حامل تھے۔ سعید غنی

0

طلعت حسین کے مقابلے کا شاید ہی کوئی فنکار اس ملک میں گزرا ہو۔ سعید غنی

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے منگل کے روز معروف اداکار طلعت حسین کے سوئم میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ طلعت حسین کے مقابلے کا شاید ہی کوئی فنکار اس ملک میں گزرا ہو۔ طلعت حسین اور ضیاء محی الدین ایک منفرد شخصیت کے حامل تھے۔ ہم یہ کہیں کہ بہت جلد کوئی ان کا خلا پر کرلے گا تو شاید یہ ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے شعبہ اور ان سے وابستہ افراد کے لئے خدمات دی ہیں اور جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے جو کام کیا ہے پوری زندگی پاکستان کے عوام کے لئے یادگار رہیں گے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

Comments
Loading...