Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیاسی ونگ کو زندہ رکھنے کے لیے تحریک کو داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہم سب ایم کیو ایم کی طاقت ہیں ایم کیو ایم کا مقصد نہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

سیاسی ونگ کو زندہ رکھنے کے لیے تحریک کو داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدراباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام پکا قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ۔ڈپٹی کنوینیر عبدالوسیم ۔اراکین رابطہ کمیٹی ۔سید سہیل مشہدی ۔عبدالرؤف اجمیری ۔سید وسیم حسین ۔دلاور قریشی ایڈوکیٹ ۔ڈاکٹر ظفر کمالی ۔ سندھ تنظیم کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق و اراکین.ایم کیو ایم حیدراباد ڈسٹرکٹ کے انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین سمیت ٹاؤنزو یو سیز اور شعبہ جات کے ذمہ داران و خواتین ذمہ دار باجیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صبر نے جبر کو ہرا دیا حق اور سچ کی تحریک کو ایک طرف سے دبایا جاتا ہے تو وہ دوسری طرف سے بڑی شدت سے ابھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت آپ کا ہے کیا آپ تیار ہیں اچھے وقت کے لیےہمیں اپنے ووٹرز اور قوم کے لیے بہت کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک میں زخموں کا شمار نہیں کیا جاتا بلکہ اپنا سب لٹا کر تحریک کی کامیابی پر شکرانہ کی نماز ادا کی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ونگ کو زندہ رکھنے کے لیے تحریک کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتاہمیں اپنی اس روایت کو برقرار رکھنا ہے کہ ہم اپنے سے زیادہ قابل محنتی شخص کو آگے لائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب ایم کیو ایم کی طاقت ہیں ایم کیو ایم کا مقصد نہیں ایم کیو ایم وہی ہے جو حق سچ کے خاطر لڑتی ہےناکہ آپس میں لڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے اصولوں پر ہوں گے اور تنظیم اگر اصولوں کے مطابق چلے گی تو پاکستان کا مقدر آپ کی تنظیم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شخصیت کی پوجا شروع کی تو مقصد چھن جائے گا اور ہم سب ایم کیو ایم کے کارکن ہیں جو وقت کے ساتھ مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی عبدالرؤف اجمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار وہی بہترین ہوتا ہے جو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیم اور قوم کی بہتری کے لیے کام کرتا رہے ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں کامیابی صرف ان کے مقدر میں آتی ہے جو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں اس لیے ہمیں بہت محنت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں اور ایم کیو ایم کو ایک اور شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے ۔

Comments
Loading...