Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سعید غنی نے مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایسٹر محبت، امید اور امن کا عالمگیر پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سعید غنی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر محبت، امن اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔ مسیحی برادری اس ملک میں اسکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی پر تمام مسالک اور مذاہبِ کا احترام یکساں طور پر کیا جاتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کو اپنی پارٹی میں ہمیشہ ترجیع دی ہے۔

Comments
Loading...