ایور گرین فلیٹ اور ماریہ ہومز محلہ کمیٹی کا مسائل کے حل کے لئے جمال احمد سے رابطہ
مایہ ہومز شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کی جمال احمد سے اہم ملاقات
ایور گرین فلیٹ اور ماریہ ہومز محلہ کمیٹی کا مسائل کے حل کے لئے جمال احمد سے رابطہ
کراچی : ماریہ ہوم اور ایور گرین فلیٹ کے رہائشیوں کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد، عدنان اور فیصل، اصف اور نوید سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں لوڈ شیڈنگ کے علاوہ علاقے کے دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ جس میں سب سے بڑا مسلہ پانی کا ہے۔ جس کی وجہ سے ماریہ ہومز اور ایورگرین کے لوگ کافی پریشان ہیں۔
ایورگرین فلیٹ ماریہ ہومز اور صائمیہ کو پانی فراہم کرنے کے لئے شادمان ٹاون نمبر 2 سے آنے والی پانی کی لائین سے کنیکشن دیا گیا تھا لیکن علاقہ مکین نے شادمان ٹاون میں لگے ہوئے والز کے خلاف مہم چلائی جس کے بعد سے علاقہ میں موجود والز کو آپریٹ کرنا ہی چھوڑ دیا گیا اور ماریہ ہومز، ایورگرین فلیٹ اور صائمیہ والا وال ابھی تک بند ہے جس کی وجہ سے ان کو پانی کا مسلہ درپیش ہے۔ جس کے حوالے سے علاقہ مکین نے یوسی آفس اور اب ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔
جس پر جمال احمد، دیگر ایم کی ایم پاکستان ٹاؤن ذمہ داران نے پوری یقین دہانی کرائی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کر دیے جائیں گے۔
مزید معلومات کے حوالے سے ابھی تک یہ پتہ چلا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے آج جماعت اسلامی کی واٹر کمیٹی اور واٹر کارپوریشن خلیل سے ملاقات کی اور ماریہ ہومز، ایورگرین کے والز کے حوالے سے تفصیلی بات بھی کی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ پانی کا مسلہ اب بہت جلد حل ہوجائے گا۔