نصرت بھٹو سے یوسی1 میں پانی کے کنکشن کو 7ڈی3 سے ملانے کی قانونی شکل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ شہزاد مظہر
واٹر بورڈ خواجہ اجمیر پمپ پر عید سے قبل سپلائ دی جائے گی۔ شہزاد مظہر
نصرت بھٹو سے یوسی1 میں پانی کے کنکشن کو 7ڈی3 سے ملانے کی قانونی شکل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ شہزاد مظہر
کراچی : ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت کے مطابق یوسی چیئرمین شہزاد مظہر، افتخار عباسی، محمد ایوب، ندیم احمد و محسن وہرہ نے چیف انجینئر، بلک کے ایکسیئن، ایس ای وسطی، ایکسیئن نارتھ ناظم آباد و نارتھ کراچی، سب انجینئر اور وال مین کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں طے پایا کہ واٹر بورڈ خواجہ اجمیر پمپ پر عید سے قبل سپلائ دی جائے گی۔ بتدریج دورانیہ کم کیا جائے گا۔ نصرت بھٹو سے یوسی1 میں پانی کے کنکشن کو 7ڈی3 سے ملانے کی قانونی شکل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ 7ڈی کا دوسرا پمپ و تمام والز مرمت کیئے جائیں گے اور بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں والز آپریشن کیئے جائیں گے اور عید کے بعد جائزہ میٹنگ کی جائے گی۔
علاقہ میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے کافی مسائل موجود ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ عرصہ پہلے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ جس میں علاقہ مکین کے ساتھ ساتھ یوسی چئرمین اور دیگر نے شرکت بھی کی تھی۔ علاقہ مکین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔