نوروز تجدیدِ حیات، امید اور نئے آغاز کی علامت ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ نوروز پر پیغام
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ نوروز پر پیغام۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال21 مارچ کوعالمی یوم نوروز دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتاہے۔ نوروز تجدیدِ حیات، امید اور نئے آغاز کی علامت ہے۔ آئیں مل کر ایک پُرامن، پائیدار اور باہم مربوط دنیا کی تعمیر کریں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نوروز ہمیں روشنی کی تاریکی پر فتح اور انسانیت کے اتحاد کا درس دیتا ہے۔ نوروز تہوار 3 ہزار سالہ قدیم روایات کا امین اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ نوروز مختلف ثقافتوں اور قوموں کو ایک لڑی میں پروتا ہے۔ سندھ حکومت بین الثقافتی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پُرعزم۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ اور یونیسکو کی جانب سے نوروز کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ سید مراد علی شاہ کی سندھ سمیت دنیا بھر کے افراد کو نوروز کی مبارکباد۔ دعا ہے یہ نیا دن سب کے لیے امن، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔