Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے

0

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

پاکستان : پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔ پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔ ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی۔ پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر ماہی گیروں کو طبی اور تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت کی۔ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہے۔

Comments
Loading...