صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری ، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان -امریکہ تعلقات سات دہائیوں پر محیط ، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا ، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ تجارت ، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔