سہانا خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
سہانا خان، بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی ہیں۔
سہانا خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ اپنے فین کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا کبھی کبھی ان لوگوں کے لئے سر کا درد بھی بن جاتا ہے۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہی ہے کہ سہانا خان ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ شارخ خان کی بیٹی بھی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر سہانا خان کی ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی جس میں ان کو باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کئی لوگوں نے ان کو مسلمان اور رمضان کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔