Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یوسی 05 سیکٹر 5 ایف میں کئی ماہ سے جاری گیس کی بندش کا دیرنہ مسئلہ حل

عوامی مسائل کو حل کرنے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عبدالوسیم

0

یوسی 05 سیکٹر 5 ایف میں کئی ماہ سے جاری گیس کی بندش کا دیرنہ مسئلہ حل

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں بھی سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی شہر میں بہت سے علاقہ ایسے موجود ہیں جہاں گیس کی لائین کراب ہونے کی وجہ سے گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ عوام اس مہنگائی میں بھی سلنڈر پر گزارا کرنے پر مجبور ہے۔

سینئر رہنما و حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی عبدالوسیم کی خصوصی ہدایات پر یوسی 05 سیکٹر 5 ایف بلاک 65’66 میں سوئی گیس کمپنی نے کئی ماہ سے جاری گیس کی بندش کا دیرنہ مسئلہ حل کردیا۔

اس موقع پر یوسی آرگنائر کاشف جمال، جوائنٹ یوسی آرگنائزر و یوسی بلدیاتی انچارج شبیر عالم اور کارکنان بھی موجود تھے۔ نیوکراچی جوائنٹ ٹاون آرگنائزر و بلدیاتی انچارج 124حیدر بیگ کی زیر نگرانی اس لائین کا کام مکمل کردیا گیا۔ عوام نے اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...