جماعت اہلسنت کے وفد نے سید محمد مظفر کو قرآنی آیات کے نسخے تحفے میں دیئے
چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفرسے جماعت اہلسنت ضلع وسطی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات۔
جماعت اہلسنت کے وفد نے سید محمد مظفر کو قرآنی آیات کے نسخے تحفے میں دیئے
کراچی : چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفرسے جماعت اہلسنت ضلع وسطی اور تاجروں کے وفد کی محمدناصر خان،محمد سلیم الدین شیخ راجپوت کی سربراہی میں ملاقات۔
ملاقات میں جماعت اہلسنت کی جانب سے صادق قریشی،مرتضیٰ قادری و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔جماعت اہلسنت کے وفد نے سید محمد مظفر کو قرآنی آیات کے نسخے تحفے میں دیئے۔جماعت اہلسنت اور تاجروں کے وفد نے چیئرمین سے ملاقات میں علاقے میں موجود مسائل جن میں بجلی کی غیر اعلانیاں لوڈشیڈنگ، پینے کے صاف پانی کی کمی،سیوریج، اسٹریٹ لائٹس، ٹوٹی ہوئی سڑکیں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
وفد نے کہا کہ عوام کی منتخب نمائندوں سے اُمیدیں وابستہ ہیں بلدیاتی نمائندے ہی عوام کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل میں اہلیان ناظم آباد ٹاؤن کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں، ناظم آباد میں ٹاؤن میں روزآنہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ناظم آباد ٹاؤن میں موجود پارک و پلے گراؤنڈ کی مرحلہ وار تزین و آرائش کا کام جاری ہے بہت جلد پارک میں ترقیاتی کرکے عوام کے حوالے کردیئے جائیں گے۔