سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے لیے سندھ کے باسیوں نے تاریخی جدوجہد کی۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اینتھنی نوید
آج کے دن سندھ کے شہریوں کا پہلا منتخب ایوان وجود میں آیا۔ ڈپٹی اسپیکر سندہ اسمبلی
سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے لیے سندھ کے باسیوں نے تاریخی جدوجہد کی۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اینتھنی نوید
سندھ : ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اینتھنی نوید کا سندھ اسمبلی کے 87وین سالگِرہ کے موقعے پر پیغام۔ انہون نے کہا کہ 27 اپريل، 1937 سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ 27 اپریل، 1937 کو سندہ اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ آج کے دن سندہ کے شہریوں کا پہلا منتخب ایوان وجود میں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے لیے سندھ کے باسیوں نے تاریخی جدوجہد کی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے مشہور 14 نکات میں سندہ کی بمبئی سے علیحدگی کا مطالبہ پیش کیا۔ 1937 میں وجود میں آنے اسیمبلی میں اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے میمبر دیوان بھوج سنگھ کو سندہ کا پہلا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 1937 میں وجود میں آنی والے سندہ اسمبلی نے قرارداد پاکستان پاس کرکے، پاکستان کی بنیاد رکھی۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ جو پارلیمانی روایات ہمارے بڑوں نے 1937 میں ڈالی، ہم ان کو آگے لے کر چلیں گے۔