موجودہ بجٹ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ جو بجلی بم اور پیٹرول بم کی صورت میں کیا جارہا ہے۔منعم ظفر خان
وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم نے موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کی ایماء پر بنایا ہے جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔ منعم ظفر خان
موجودہ بجٹ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ جو بجلی بم اور پیٹرول بم کی صورت میں کیا جارہا ہے۔منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاجماعت اسلامی کراچی کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام و تاجر دشمن بجٹ مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پوسٹ بجٹ سیمینار سے صدارتی خطاب۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ تاجر اتحاد ہوشربا مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پوسٹ بجٹ سیمینار بجٹ 2024_25 کے حوالے سے رکھا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ جو بجلی بم اور پیٹرول بم کی صورت میں کیا جارہا ہے۔ ملک کی صورتحال کے ذمہ دار وہ طبقہ خو ملک پر بار بار مسلط ہوتا رہا ہے۔ طبقہ اشرافیہ نے اپنی جائیدادیں بنائی اور ملک کو قرضہ میں ڈال دیا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم نے موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کی ایماء پر بنایا ہے جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کا بیشتر حصہ سود کے قرضے کی رقم پر چلا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں عوامی مسائل پر طویل جدوجہد کی اور مسائل حل کروائے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں عظیم الشان و تاریخی دھرنا کا اعلان کیا ہے۔ دھرنا ان ٹیکسز کے خلاف جو اپنے پیٹ کاٹ کر ادا کررہے ہیں۔ حکمران طبقے کے شاہ خرچیاں تو کم نہیں ہورہی ہیں عوام پر بھاری بھاری ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ اسمبلی میں قراردادیں صرف ذاتی عیاشیوں کے لیے لائی جاتی ہیں جس پر تمام ارکان اتفاق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بجٹ لے کر آتے ہیں۔ دوسری جانب ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ ہم عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اور ہم مزاحمتی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ سیمینار میں شہر کے تاجر و صنعت کار، ٹرانسپورٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کی۔