حافظ نعیم الرحمن حقائق چھپا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ سمعتا افضال سید
سندھ حکومت کے خلاف زہر اگلنے سے پہلے امیر جماعت اسلامی عوام کے لئے اپنے کاموں کا حساب دیں۔ سمعتا افضال سید
کراچی : ترجمان سندھ حکومت و رکن سندھ اسمبلی سمعتا افضال سید کا جماعت اسلامی کے امیر کے بیان پر ردعمل۔ ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن حقائق چھپا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ سندھ حکومت کے خلاف زہر اگلنے سے پہلے امیر جماعت اسلامی عوام کے لئے اپنے کاموں کا حساب دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی والے اپنے ٹاؤنز میں ناکامی کا ملبہ بھی ڈھٹائی سے سندھ حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے پاس عوام کو دینے کے لئے گمراہ کن باتوں اور دعووں کے سوا کچھ بھی نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان نے اپنے خون سے جمہوریت کو سینچا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی خیرات کے مینڈیٹ اور آمروں کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کی ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت اور عوامی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔ محض سیاسی بیانات اور پریس کانفرنسز سے حقیقتوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عقل کے اندھوں کو بنے بنائے گھر بھی نظر نہیں آتے، حافظ نعیم آجائیں ہم ان کو گھر دکھاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو عوام نے بار بار مینڈیٹ دیا ہے، یہی جمہوری حقیقت ہے جسے سیاسی مخالفین تسلیم نہیں کر پا رہے۔