Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سید حسن نقوی کے ہمراہ آزاد خان نے محرم الحرام کے سلسلے میں نمائش چورنگی کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

0

کراچی : کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے محرم الحرام کے سلسلے میں نمائش چورنگی کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

دورانِ دورہ مرکزی جلوس کے روٹس، جلوس گاہوں اور داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

افسران نے محرم الحرام کے انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ مجالس و جلوسوں کے منتظمین نے بھی شرکت کی۔ کراچی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Comments
Loading...