گرین لائن پراجیکٹ کے کام کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر۔
گرین لائن پراجیکٹ ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کام کی فوری بحالی کا اعلان کیا۔
گرین لائن پراجیکٹ کے کام کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر۔
کراچی : گرین لائن پراجیکٹ کے کام کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کام کی فوری بحالی کا اعلان کیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی والوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، اسی لیے وفاقی حکومت کے سامنے خدشات رکھے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ کراچی کی بہتری کے لیے سب کے ساتھ مل کر چلنے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر سب کا ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ اگر واقعی متحدہ بلدیاتی حکومت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو پی آئی ڈی سی ایل کے تمام کام میئر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذریعے ہونے چاہیے تھے۔
تقریب میں وفاقی وزیر امین حق، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی ، راجہ خالق زمان وفاقی حکومت کے سندھ کے لیے ترجمان، وسیم حیات باجوا سی ئی او پی آئی ڈی سی ایل اور دیگر شریک تھے۔