Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمیں عوام کے لیئے صاف پانی، اچھی سڑکیں اور بہترین امن و امان یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو پر اجلاس

0

ہمیں عوام کے لیئے صاف پانی، اچھی سڑکیں اور بہترین امن و امان یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو پر اجلاس۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر اجلاس میں شریک۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں زبوں حالی کا شکار ہیں۔ میگا پراجیکٹس جاری ہیں جس کے باعث بھی ٹریفک کے مسائل ہیں۔ میں چاہتا ہوں شہر میں ترقیاتی کام تیز کیے جائیں تاکہ لوگوں کو مزید تکلیف نہ ہو۔ تمام انٹرنل اسٹریٹ کی اسکیمیں منظور کر کے تیزی سے کام کروایا جائے۔ شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی بھی مناسب تنصیب اور مرمت کی جائے۔

اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی 315 اندرونی گلیاں کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو میئر کراچی کی بریفنگ بتایا گیا کہ شہر کے 60 اہم سڑکیں بھی دوبارہ تعمیر ہونے ہیں۔ کراچی کے ترقیاتی کام پر 25 ارب روپے کا لاگت کا تخمینہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو گلیاں بنائی جائیں وہاں نکاسی آب کا باقاعدہ نظام بنایا جائے۔ جو 60 اہم شاہراہیں دوبارہ تعمیر ہونی ہیں ان کے نکاسی نظام بھی تعمیر کریں۔ فنڈز کا مسئلہ نہیں مجھے شہریوں کے لئے فوری اور معیاری کام چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو کیماڑی میں آر او پلانٹس کے افتتاح پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے لیئے صاف پانی، اچھی سڑکیں اور بہترین امن و امان یقینی بنانا ہے۔ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ کی شروعات سے شہر میں ٹریفک کے حادثات میں بھی کمی آئی ہے۔

Comments
Loading...