کروڑوں کی ہیرا پھیری کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور کی تکنیکی بنیادوں پر کاروائی۔
کروڑوں کی ہیرا پھیری کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی : تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور کی تکنیکی بنیادوں پر کاروائی۔ کروڑوں کی ہیرا پھیری کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ الزام نمبر 131/2024 بجرم دفعہ 406/420 ت پ درج تھا۔
مفرور ملزم ایاز احمد ولد فیض احمد کی گرفتاری انسپکٹر ارشد تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے عمل میں لائی۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔