Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت، عید سے پہلے یوسی 2 کی ہر گلی کی صفائی ہوگی

چئیرمین فرحان سہیل نے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سب سے زیادہ کام کرایا ہے۔

0

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت، عید سے پہلے یوسی 2 کی ہر گلی کی صفائی ہوگی

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے اپنی ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے یوسی 2 کی تمام خاص شاہراہوں کی صفائی کے کام کو مکمل کیا جائے۔ تاکہ عید کے موقع پر عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صفائی مہم میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور دیگر اداروں سے جو بھی مدد درکار ہو اس کو لیا جائے۔ ہر صورت میں صفائی کے کام کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ یاد رہے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 واحد یوسی ہے جس میں سب سے زیادہ گٹر کی لائینوں کا کام ہوا ہے۔ پوری پوری گلیوں کی نئی گٹر لائین ڈالی گئی ہے۔

علاقہ کی عوام نے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔

Comments
Loading...