پنجاب اسمبلی کے 2 مزیدآزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے
مریم نوازشریف کا احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خیرمقدم اور مبارک
پنجاب اسمبلی کے 2 مزیدآزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے
لاہور: پنجاب اسمبلی کے 2 مزیدآزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔ پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی ملاقات۔
مریم نوازشریف کا احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خیرمقدم اور مبارک۔ حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا، آزاد ارکان کی مریم نوازشریف سے گفتگو۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔ انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لیجاناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔
احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی مریم نوازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک دی۔