نہاریکا رائے زادہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
نہاریکا رائزادہ ایک لکسمبرگ کی اداکارہ ہیں۔
نہاریکا رائے زادہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
بھارت : نہاریکا رائزادہ ایک لکسمبرگ کی اداکارہ ہیں۔ انہیں مس انڈیا یو کے 2010 کا تاج پہنایا گیا اور مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2010 میں رنر اپ رہیں۔ وہ بالی ووڈ کے سابق موسیقار او پی نیئر کی پوتی ہیں۔ اس نے آئی بی71، مسان، 6-5=2، ڈاماڈول، ٹوٹل دھمال اور سوریونشی جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ 18 اپریل 1990 میں لکسمبرگ میں پیدا ہوئی۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی نظر آتی ہیں۔ جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ تصاویر شئیر کیں جس میں ان کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس لباس کی وجہ سے لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔