Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی عرفان سموں کی نگرانی میں بڑی و کامیاب کاروائیاں

چوری اور چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے پر مالکان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا

0

ایس ایس پی عرفان سموں کی نگرانی میں بڑی و کامیاب کاروائیاں

‎کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اے وی ایل سی، ایس ایس پی عرفان سموں کی نگرانی میں بڑی و کامیاب کاروائیاں 33 گاڑیاں ریکور۔ ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ اے وی ایل سی پولیس نے چوری اور چھینی گئی 33 گاڑیاں ریکور کرلی۔ ریکور کی گئی گاڑیاں کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی یا چوری کی گئی تھی۔ ریکور کی گئی گاڑیوں میں ریوو، منی کوسٹر ، اور سثی سمیت مختلف گاڑیاں شامل ہیں۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے ریکور کی گئی گاڑیاں مالکان کے حوالے کی۔ ریکور کی گئی گاڑیاں ایس ایس پی اے وی ایل سی آفس میں مالکان کے حوالے کی گئی۔ ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ اے وی ایس سی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں گاڑیاں ریکور کی تھی۔ چوری اور چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے پر مالکان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ایس ایس پی عرفان علی سموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments
Loading...