Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضلع وسطی کی ترقی، بیوٹی فکیشن اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سلطانہ صدیقی

ضلع وسطی کی عوام کو صحت مند ماحول کی فراہم کرنے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ اقبال میمن

0

ضلع وسطی کی ترقی، بیوٹی فکیشن اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سلطانہ صدیقی

کراچی : بلدیہ وسطی کی کلین اینڈ گرین مہم کامیابی کی جانب رواں دواں، کمشنر کراچی اقبال میمن، ہم ٹی وی کی سی ای او محترمہ سلطانہ صدیقی، نامور گلوکار حسن جہانگیر، ہم ٹی وی کے درید صدیقی، جے ڈی سی کے ظفر عباس نے خصوصی طور پر کلین اینڈ گرین مہم میں شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ہم ٹی وی کی سی ای او محترمہ سلطانہ صدیقی، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم اور میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی شمعونہ صدف کے ہمراہ ضلع وسطی میں جاری 100پارکس بحالی پروجیکٹس کے تحت تیار کئے جانے والے 05 پارکس کا افتتاح بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے 100 پارکس بحالی پروگرام کے تحت آج پانچ پارکوں کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کرکے عوام کو سونپ دیا۔ جن میں بدر الحسن پارک ناظم آباد نمبر 3 / آئی لو پاکستان پارک ناظم آباد نمبر 3 / آصف جان پارک ناظم آباد نمبر 3 / مدینہ پارک پارک ناظم آباد نمبر 3 /چلڈرن پارک ناظم آبادنمبر4 شامل ہیں۔ جس کے بعد بلدیہ وسطی کے محکمہء باغات کی جانب سے تعمیرو تزین نو کے بعد بحال کئے جانے والے پارکوں کی تعداد 70 ہوگئی۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کو 100 پارکس بحالی پروجیکٹ کے تحت 70 پارکس کی تعمیر و تزین نو کے بعد بحال کئے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُن کی عوام دوست کاوشوں پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا اوّلین ہدف عوام کی خدمت اور فلاح و بہبودہے اس سلسلے میں عوام بھی ضلع کی بحالی کے کاموں میں مکمل تعاون کرے۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی نے کمشنر کراچی اقبال میمن کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی نے کہا کہ کسی بھی کام کے دور رس نتائج اُسی وقت حاصل ہوسکتے ہیں کہ جب عوام اور انتظامیہ مل جل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں کی طرح گلی اور محلوں کو صاف رکھیں اور اپنے علاقوں میں پودے لگائیں تاکہ ماحول کی آلوگی کم سے کم ہو۔ واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی دس روزہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع وسطی میں رہائش پزیرمختلف مکاتب فکر کے لوگ بڑھہ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں

Comments
Loading...