Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کی جانب سے شادمان ٹاون کے مختلف مقام پر غیرقانونی تجاویزات کے خلاف بینرز لگا دئے گئے

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی دوباقہ ایکشن میں آگئی۔

0

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کی جانب سے شادمان ٹاون کے مختلف مقام پر غیرقانونی تجاویزات کے خلاف بینرز لگا دئے گئے

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2، شادمان ٹاون میں محلہ کمیٹی ایکشن میں آگئی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ شادمان ٹاون میں مختلف مقام جن میں شادمان ٹاون نمبر 1، مکہ مسجد، شادمان ٹاون نمبر 2، نارتھ سٹی فلیٹ ، آرچڈ اسکول اور انڈا موڑ پر ٹھیلے، پتھارے اور حدود سے تجاوز کے خلاف بینرز لگا دئیے۔

کل رات رات گئے محلہ کمیٹی کے لوگوں نے ان مقام پر بینرز لگائے جس میں لکھا ہوا تھا کہ حدود سے تجاوز کرنے پر حکومتی ادارے ان لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان بینرز کے بعد اداروں کی طرف سے کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے کہ نہیں۔ یا پھر ایک بس ایک مہم ہے جو کراچی شہر میں اور مہم کی طرح چلائی گئی ہے۔

Comments
Loading...