Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سر سید تھانے میں درج کیا گیا ہے

0

نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ بن گئی ہے جہاں آئے دن ڈکیتی، چوری اور وارداتوں کی ویڈیوز نظر آنے لگی ہیں۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں سی سی ٹی وی لگا رکھے ہیں۔ جن کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کا اصل چہرہ سامنے آنے لگا ہے۔

ایسا ہی ایک واقع نارتھ کراچی میں پیش آیا جب ایک خاتون کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور سامنے سے موٹر سائیکل پر سوار آدمی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد کراچی پولیس کی طرف سے بیان سامنے آگیا۔

سر سید پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن دیکھایا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سر سید تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے پولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کن راستوں سے آیا؟ علاقے میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شہری کی نمبر پلیٹ واضح نہیں ہے۔ واقعے کی مزید حاصل ہونے والی فوٹیجز سے اس کی شناخت کوششیں کر رہے ہیں۔

Comments
Loading...