ایم پی اے ریحان اکرم کی سوئی سدرن گیس کمپنی میں جنرل منیجر حبیب سومرو سے ملاقات
گیس کے بلوں میں اضافی رقم اور گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات چیت کی
ایم پی اے ریحان اکرم کی سوئی سدرن گیس کمپنی میں جنرل منیجر حبیب سومرو سے ملاقات
کراچی : شہر میں رمضان کے مہنے میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے شہری کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سال 2024 میں گیس کی کیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی قمر ہی توڑ دی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ایم پی اے ریحان اکرم نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان اکرم ہمراہ بلدیات کمیٹی کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی آفس میں جنرل منیجر حبیب سومرو صاحب سے ملاقات کی۔ جس میں ریحان اکرم نے حلقہ میں ہونے والے گیس کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے گیس کے بلوں میں اضافی رقم اور گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات چیت کی۔