جماعت اسلامی نارتھ ناظم یوسی 02 چئیرمین اور کونسلر کی زوہیب حسن سے اہم ملاقات، شادمان نالے کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت
ملاقات میں نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم، کونسلر کلیم اختر کے ساتھ جماعت اسلامی علاقائی ذمہ دار موجود تھے۔
جماعت اسلامی نارتھ ناظم یوسی 02 چئیرمین اور کونسلر کی زوہیب حسن سے اہم ملاقات، شادمان نالے کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت
کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور 14-بی کی عوام شادمان نالے کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔ کیونکہ اس کے بھر کربہہنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس سے بہنے والا پانی سڑکوں پر تو بہہتا ہی تھا اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوجاتا تھا۔
جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین نے الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا وہ منتخب ہوئے تو اس نالے کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس حوالے سے جس جس سے ملاقات کرنی پڑی کریں گے۔
سندھ حکومت میگا پروجیکٹ میں نالے کی تعمیر شامل تھی جس کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے فیس میں نالے کو قبرستان کی دیوار کے ساتھ قلندریا چورنگی میں جوڑا جائے گا۔

اس حوالے سے زوہیب حسن صدیقی جو کے سندھ حکومت کی جانب سے میگا پروجیکٹ کے فوکل پرسن ہیں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات یوسی آفس 17 فاروق اعظم میں ہوئی۔ اس ملاقات میں جماعت اسلامی کے نارتھ ناظم آباد یوسی 02 چئیرمین جناب فرحان سہیل، جنرل کونسلر وارڈ3 کلیم اختر، جنرل کونسلر وارڈ نمبر1 منیب وسیم، شادمان ٹاون بلدیاتی کمیٹی ذمہ دار عمیر طلحہ اور دیگر موجود تھے۔
نالے کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میگا پروجیکٹ کے فوکل پرسن زوہیب حسن صدیقی نے فرحان سہیل کو بتایا کہ اس نالے کو 45 ڈگری کے حساب سے تہلہ والی طرف سے قبرستان والی نالے میں جوڑا جائے گا اور ایسی طرح پھر قلندریا چورنگی کی طرف بھی جوڑا جائے گا۔ نالے کی پکی تعمیر ہوگئی۔ اس کی گہرائی اسطرح رکھی گئی ہے کہ پانی اس میں روکے گا نہیں۔ اس نالے کی تعمیر کے حوالے مختلف معملات پر بات ہوئی۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 02 فرحان سہیل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ شادمان ٹاون کو اس نالے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف سے نجات دیلائی جائے۔ ہم سے آپ کو بھرپور تعاون ملے گا۔