Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اچھی اور بہتر جانوروں کے نسلوں کی بریڈ حاصل کرنے کیلئے پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سردار شاہ

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا حکومتی سطح پر لائیو اسٹاک شعبے کی ھمت افزائی کی مزید گنجائش موجود ہے۔

0

اچھی اور بہتر جانوروں کے نسلوں کی بریڈ حاصل کرنے کیلئے پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سردار شاہ

کراچی : عالمی و ملکی وٹرینری اور ترقی پسند کسانوں نے فورے طور پر لائیو اسٹاک بریڈرس فورم کے قیام اور ملک کی موروثی جانوروں کے نسلوں کے تحٖظ پر ھنگامہ بنیادوں پر تحقیقی کام شروع کرنے، پائیدار مصنوعی حمل اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ پر زور دیا ہے، جانوروں کے نسلوں میں جینیاتی بہتری کرکے دودہ اور گوشت کی پیداراو میں اضافے اور ایکسپورٹ کیلئے مشترکہ اتحاد بنانے کی تجویز دی ہے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرِ اہتمام اور سندھ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے “سندھ میں منافع بخش مویشیوں کی نسل کی افزائش مییں بہتری” کے عنوان سے دو روزہ لائیو اسٹاک بریڈرز فورم کی اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا حکومتی سطح پر لائیو اسٹاک شعبے کی ھمت افزائی کی مزید گنجائش موجود ہے، میں حکومت کو سفارش کروں گا کہ اچھی اور بہتر جانوروں کے نسلوں کی بریڈ حاصل کرنے کیلئے پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے فارمرز سے جانوروں کا بریڈ حاصل کرنے کیلئے گرانٹ سیدھی فارمزر کو دینے چاھئیں، انہوں نے کہا وہ وفاقی حکومت زراعت پر ٹیکس کے مخالف ہیں، سہولیات کے بغیر ٹیکس مناسب نہیں، انہوں نے کہا سندھ زرعی یونیورسٹی اہم کام سرانجام دے رہی ہے وہ سندھ کابینہ سے سندھ زرعی یونیورسٹی کی معاونت کی سفارش کریں گے، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد عباس بلوچ نے کہا یونیورسٹی اہم مسائل پر اس قسم کے پروگرام منعقد کروا رہی ہے، ہمارے اداروں کو چاھئے کہ کسان کو مارکیٹ سے سیدھا رابطا رکھنے کیلئے مدد کرے۔

سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لائیواسٹاک اور زراعت، انڈسٹری سے زیادہ معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے کہا اگر ہم زراعت اور لائیواسٹاک میں سالانہ 6 فیصد پیداواری صلاحیت بڑھائیں تو آئندہ 10 سال میں غربت کی شرح 50 فیصد کم کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں تعداد سے زیادہ معیار اور پیداوار میں اضافے پر تحقیق کرنی چاھئے، سیکریٹری سندھ ھایئر ایجوکیشن کمیشن معین الدین صدیقی نے کہا تحقیق کے ذریعے بہتر جانورں کے نسلوں کو فروغ دیا جائے اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں اپنے جانوروں کی ایکسپورٹ میں جگہ بنائی جائے، اور اس ضمن میں حکومت، اکیڈٰمیا، تحقیقی اداروں اور کسانوں پر مبنی اشتراکی اتحاد بنایا جائے۔

امریکا سے آن لائین خطاب میں پروفیسر ایمرٹس ڈاکٹر مشتاق احمد میمن نے کہا دنیا میں لائیواسٹاک میں ترقی ہو رہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جاتا ہے، انہون نے کہا کہ وٹرینری سے منسلک ماہرین اور نوجوانوں کیلئے کئی مواقع موجود ہیں، ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، چیئرمین سیڈا قبول محمد کھٹیان نے کہا سندھ میں لائیو اسٹاک پر اہم کام ہر رہا ہے، سندھ کی فائدیمند مقامی نسلوں میں بہتری کیلئے تمام ادارے تحقیقی کام کو فروغ دیں، ترقی پسند خاتون زمیندار نازو دھاریجو نے کہا اس قسم کے پروگرام دیہی سطح تک کئے جائیں تاکہ لائیواسٹاک سے مقامی کسانوں کو مزید فائدہ ہو۔

دوسری جانب دوسرے سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میرطارق علی ٹالپور نے کہا کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں لائیو اسٹاک لوگوں کی معاشی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یونیورسٹی، لائیو اسٹاک شعبہ اور ترقی پسند کسان مقامی لوگوں کو مویشیوں سے مزید فائدہ اٹھانے کیلئے ان کی رھنمائی کریں، انہوں نے کہا لائیواسٹاک املک کا بہت بڑا شعبہ ہے اس میں سب سے زیادہ کردار دیہ خواتین کا کردار بھی قابل تحسین ہے، اس موقع پر ٹیکنیکل سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ڈین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاھ راشدی، ممتاز کسان رھنما غلام اکبر درس، سید ضرار حیدر شاھ اور ڈاکٹر پرسوتم کھتری نے جانوروں کے مسائل گفتگو میں حصہ لیا۔

اس موقع پر عمرکوٹ کے سب کئمپس ڈاکٹر جان محمد مری، فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کے ڈین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، خاتون زمیندار وڈیری نازو دھاریجو، غلام اکبر درس، عبداللہ سیٹھار، ڈاکٹر ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ملک کے مختلف اداروں سے آئے ہوئے ماہرین نے پنے تحقیقی مقالے پیش کئے، جس میں ڈاکٹرچندر کمار، ڈاکٹر عقیل احمد میمن، ڈاکٹر غلام بلال، ڈاکٹر مبارک جتوئی، ڈاکٹر سیما بلوچ، ڈاکٹر سعید احمد سومرو مقالے پیش کئے

Comments
Loading...