فلسطین کے بہادر اور مضبوط عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ ریحان اکرم
ہم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور استقامت کے لیے دعاگو ہیں۔ ریحان اکرم
فلسطین کے بہادر اور مضبوط عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ ریحان اکرم
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان رکن سندھ اسمبلی ریحان اکرم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں عوام کے نمائندے اور صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے فلسطین کے بہادر اور مضبوط عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں معصوم شہریوں کے خلاف جاری مظالم اور تشدد انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے انصاف کا علمبردار رہا ہے، اور آج ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، آزادی اور امن کے حق میں اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور استقامت کے لیے دعاگو ہیں، جو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے خونریزی کو روکنا، انسانی امداد کو یقینی بنانا اور مظالم کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔ فلسطین اس جدوجہد میں تنہا نہیں، دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔