Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعظم معاشی شہہ رگ پر کے الیکٹرک کے ظلم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حق پرست اراکینِ سندھ کا مطالبہ

شہر کا بڑا حصہ سولہ گھنٹے سے زائد بجلی کی عدم دستیابی کا شکار ہے۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی

0

وزیراعظم معاشی شہہ رگ پر کے الیکٹرک کے ظلم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حق پرست اراکینِ سندھ کا مطالبہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کردیا، اپنے جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کرکے بیٹھی ہے جس کا واحد مقصد صرف شہریوں کو لوٹنا ہے مختلف اوقات میں متعدد یقین دہانیوں کے باوجود رائی برابر کی تبدیلی کا نا ہونا اِدارے کی ڈھٹائی اور بے حسی کا ثبوت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جس پر شہری یہ جاننے میں حق بجانب ہیں کہ کیا روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے؟ حق پرست اراکین نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ سولہ گھنٹے سے زائد بجلی کی عدم دستیابی کا شکار ہے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو اور کاروباری صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ادارے کے ملازمین کی سرپرستی میں کنڈا مافیا پورے شہر میں راج کررہا ہے جس کا بھاری خمیازہ بل ادا کرنے والا صارف بھگت رہا ہے مگر عادت سے مجبور ترسیلی نظام پر قابض ادارہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے سے مجرمانہ حد تک قاصر ہے، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشی شہہ رگ پر کے الیکٹرک کے ظلم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments
Loading...