Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آزادی صحافت کے عالمی دن پر کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا پیغام

آزادی صحافت کے عالمی دن پر کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا پیغام

0

آزادی صحافت کے عالمی دن پر کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا پیغام

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کو اقوام متحدہ نے صحافیوں کے نام کیا ہے اور اسے منانے کا مقصد صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور دنیا کو صحافتی اصولوں سے روشناس کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے، میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے صحافی ہیروز ہیں، جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، ملک میں موجود صحافتی تنظیموں اور عالمی برادری کے ساتھ آزادی صحافت کا عالمی دن منا رہی ہے۔

اطلاع اور علم طاقتور ذرائع ہیں اور آزاد و خودمختار صحافت وہ بنیادی ادارہ ہے جو لوگوں کو اُنہیں درکار معلومات تک رسائی دیتا ہے جن کے ذریعے وہ اپنے حق کے لیے بولتے ہیں، آگاہی پر مبنی فیصلے کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم آن لائن اور آف لائن دونوں انداز میں آزادی صحافت اور دنیا بھر میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کی حامی ہے۔

Comments
Loading...