حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ہانیہ فرد کا نام نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے۔ نعم ظفر خان
اسرائیل بزدلانہ حرکت کرکے سمجھتا ہے کہ تحریک کا راستہ رک جائے گا ۔ نعم ظفر خان
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ہانیہ فرد کا نام نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے۔ نعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کانیو ایم اے جناح روڈ پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے سربراہ کو کل ایران میں شہید کردیا گیا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ہانیہ فرد کا نام نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے۔ اسرائیل بزدلانہ حرکت کرکے سمجھتا ہے کہ تحریک کا راستہ رک جائے گا ۔ حماس کی تحریک رک نہیں سکتی بلکہ مزید آگے بڑھے گی۔ اسرائیل نے فلسطین کو قبرستان بنادیا اس کے باوجود فلسطینی ایمان کی بدولت استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پشتبان کے سارے منصوبے فلسطینی بچوں نے خاک میں ملادی ہے۔ فلسطین کی آزادی کی تحریک پورے یورپ میں پھیل چکی ہے۔ پورا یورپ نعرے لگارہے ہے کہ فری فری فلسطین۔ آج چالیس ممالک کی افواج کہیں نظر نہیں آرہی۔ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے فلسطینی مسلمانوں کو جذبے کو مزید تقویت دی ہے۔
امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کا کانیو ایم اے جناح روڈ پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی معراج جہاد ہے۔ اسلام کی سر بلندی اور دین کی ترویج جہاد سے ہی ممکن ہوئی۔ افغانستان نے پہلے روس اور پھر امریکہ کے خلاف جہاد کیا۔ 7 اکتوبر سے اہل غزہ و فلسطینی مسلمان اسرائیل کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔ فلسطین کا جہاد جاری ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی جہاد میں بڑے بڑے مسلمان اور مدبر بھی شہید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ، ان کے بیٹے اور پورے بھی جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی خواہش تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف جہاد کرتے ہوئے شہید ہوجائیں اور اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی۔ اسرائیل کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کی طاقت موجود ہے لیکن بد قسمتی سے 58 اسلامی ممالک حماس کی مدد نہیں کی۔ ترکی صدر نے حماس کی کھل کر حمایت اور مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ہم ترک کے صدر کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے حکمران اور اسلامی ممالک کی افواج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور ان کی مدد کریں۔ آج کا دن یوم شہادت اور یوم عزم کا دن ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ امت مسلمہ کے سربراہ تھے ان کی شہادت کا بدلہ لینا ہم سب پر فرض ہے۔ جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی، پیڑول کے خلاف کراچی میں بھی تحریک شروع کردی ہے۔ آئندہ روز گورنر ہاوس پر دھرنا دیں گے اور مسائل حل نہ ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔