Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سید حفیظ الدین کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط، ایڈوانس ٹیکس پر تشویش کا اظہار

پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر چیئرمین ایف بی آر سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں نوٹسز جاری کرنے پر جواب طلب کیا جائے۔ سید حفیظ الدین

0

سید حفیظ الدین کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط، ایڈوانس ٹیکس پر تشویش کا اظہار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن سید حفیظ الدین نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تاجروں میں ایڈوانس ٹیکس کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ اس مسئلے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے اور چیئرمین ایف بی آر سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں نوٹسز جاری کرنے پر جواب طلب کیا جائے۔

ملک میں پہلے ہی مایوسی اور بیزاری کی فضاء قائم ہے۔ بجلی انتہائی مہنگی اور کاروباری پہیہ جام ہے۔ راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تاجر تنظیموں کو ایف بی آر کے نئے لاگو کردہ ایڈوانس ٹیکس کے حوالے سے سنگین خدشات لاحق ہیں۔ نئی پالیسی فائلرز اور نان فائلرز دونوں پر ایک اندازے کے مطابق ٹیکس عائد کرتی ہے، جس کا حساب جائیداد اور کرایے کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، رقبہ کی شرح کی بنیاد پر ایف بی آر خود بخود کرتا ہے۔ مختلف بازاروں میں تاجروں کے لیے، ٹیکس 60,000 روپے فی دکان وغیرہ پر ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ظالمانہ ہے۔

یہ ٹیکس ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے وابستہ قانونی فیس کے ساتھ ماہانہ وصول کیا جانا ہے۔ بہت سے تاجروں کو اس نئی پالیسی کے تحت نوٹس موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عدم ادائیگی کی صورت میں قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ تاجر اپنی دکانیں بند کرنے کے در پر ہیں اس سے ملک میں انتہا کی بے روزگاری اور انارکی پھیلے گی، براہ کرم اس مسئلے کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں زیر بحث لا کر حل کیا جائے۔

Comments
Loading...