پی ٹی آئی کے صدر نے بھی ڈرافٹ پر رضامندی ظاہر کی تھی صرف ایک شخص نہیں مانا تھا۔ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
پی ٹی آئی کے صدر نے بھی ڈرافٹ پر رضامندی ظاہر کی تھی صرف ایک شخص نہیں مانا تھا۔ مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ڈرافٹ پر تمام پارٹیوں کو راضی کیا۔ پی ٹی آئی کے صدر نے بھی ڈرافٹ پر رضامندی ظاہر کی تھی صرف ایک شخص نہیں مانا تھا۔ اب بھی آئینی کمیٹی کےلیے پی ٹی آئی نے اپنے ممبران کے نام دیے ہیں۔ یہ سندھ حکومت کا اعزاز ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد لا رہے ہیں۔ وفاق سے رجوع کریں گے کہ جلد سے جلد سندھ میں آئینی بینچز بنائی جائیں۔ چاہتے ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملیں۔
سندھ اسمبلی میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال