کراچی شہر میں لوگوں نے کچرا دوسروں کے گھروں کے آگے ڈالنا شروع کردیا۔
کچرا اٹھانے والوں کو دینے کے لئے پیسے نہیں ہوتے لیکن بڑی بڑی گاڑیاں گھروں کے باہر کھڑی نظر آتی ہیں۔
کراچی شہر میں لوگوں نے کچرا دوسروں کے گھروں کے آگے ڈالنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ایسے بہت سے مقام دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں علاقہ کے لوگوں نے خود ہی کچرا ڈال رکھا ہوتا ہے اور لوگوں کے سامنے ایسے بن رہے ہوتے ہیں، جیسے ان سے اچھا شہری پورے شہر میں موجود ہی نہیں۔
حال ہی میں ہمیں شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد میں رہنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ان کا گھر مسجد کے ایک دم سامنے ہیں۔ رات میں جب مسجد بند ہوجاتی ہے تو سڑک پر کافی سناٹا ہو جاتا ہے، جس کا فائدہ لوگ اٹھاتے ہیں اور ان کے گھر کی کیاری کے ساتھ اپنے گھر کا کچرا ڈال جاتے ہیں۔
یہ واقع شادمان ٹاون میں شادمان مسجد کے سامنے کا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے علاقہ کے جنرل کونسلر جناب منیب وسیم صاحب کو شکایت کی کہ ان کے گھر کے آگے کوئی ایک بڑے تھیلے میں اپنے گھر کا کچرا ڈال گیا ہے۔ شکایت انہوں نے جمعرات کو کی تھی۔
جمعہ کے دن مسجد کے سامنے ڈی ایم سی اور کے ایم سی کے اہلکار چھاڑو لگاتے ہیں لیکن انہوں نے اس کچرے کو وہیں چھوڑ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ ہفتہ کے رات کو کچھ اور تھیلے اس کچرے کے ساتھ رکھے ہوئے نظر آئے۔
انہوں نے اس بات کی شکایت دوبارہ اپنے علاقہ کے سوشل میڈیا گروپ میں کی جس کی ایک ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لیکن اس کچرا پھیکنے کا سلسلہ نا رک سکا۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ ان کے گھر کے آگے کچرا نا ڈالیں۔