جماعت اسلامی کیا ہوا وعدہ پورا کردیا، شادمان ٹاون کی سڑکیں جگمگانے لگیں
جمعہ کے دن انہوں نے اپنی نگرانی میں آرچڈ اسکول سے شادمان ٹاون نمبر 2 اور سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی تک کی سروس سڑک پر موجود تمام اسٹریٹ لائیٹ ٹھیک کرادیں۔
جماعت اسلامی کیا ہوا وعدہ پورا کردیا، شادمان ٹاون کی سڑکیں جگمگانے لگیں
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی2 شادمان ٹاون میں موجود جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر جناب منیب وسیم نے عوام سے کیا ہوا پہلا وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے الیکشن کے دوران عوام سے کہا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو وہ سب سے پہلے شادمان ٹاون میں موجود تمام بند اسٹریٹ لائیٹ ٹھیک کرادیں گے۔
جمعہ کے دن انہوں نے اپنی نگرانی میں آرچڈ اسکول سے شادمان ٹاون نمبر 2 اور سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی تک کی سروس سڑک پر موجود تمام اسٹریٹ لائیٹ ٹھیک کرادیں۔ جس پر وہاں موجود عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
لوگوں نے اس حوالے سے یوسی آفس میں آگر شکایت کی تھی کہ سڑکوں پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے رات گئے جب لوگ آتے ہیں تو علاقہ میں موجود کتے ان کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اندھیرے میں چوری کرنے والے بھی اپنا کام کرجاتے ہیں۔
تاہم علاقہ مکین نے اس کام کا انجام دینے پر جنرل کونسلر منیب وسیم کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ ان کو کچھ اور کام کرنے کو بھی کہا۔ جس میں سب سے پہلے علاقہ میں موجود پانی کا مسلہ، سڑکوں کی مرمت، کتوں کا بہت زیادہ ہوجانا شامل ہیں۔
منیب وسیم صاحب نے ان کی تمام باتیں سننے کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کو عوام کی مشکلات کا پتہ ہے کیونکہ وہ خود بھی ایسی علاقہ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ہم ان کو ایک کے بعد ایک کرکے حل کردیں گے اور شادمان ٹاون کو کراچی کے لئے ایک مسالی یوسی بنائیں گے۔