Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بس کی ٹکر سے جاں بحق بزرگ شہری طفیل احمد کی بیٹیاں انصاف کی منتظر

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار بزرگ شہری طفیل احمد کو گاڑی تلے روند ڈالا۔

0

بس کی ٹکر سے جاں بحق بزرگ شہری طفیل احمد کی بیٹیاں انصاف کی منتظر

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار بزرگ شہری طفیل احمد کو گاڑی تلے روند ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں آئے دن ٹریفک حادثہ میں لوگ اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقع پیش آیا پیر کے دن جب طفیل احمد کو آفریدی کوچ نے ٹکر ماری اور وہ اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

اس واقع کی ایف آئی آر عوامی کالونی کے تھانے میں درج بھی ہوئی ہے۔ لیکن پولیس نے ابھی تک نا ہی ڈرائیور کو گرفتار کیا اور نا ہی ابھی تک اس آفریدی کوچ کو قبضہ میں لیا گیا جس کی وجہ سے طفیل احمد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

مرحوم کی تین چھوٹی بیٹیاں ہیں جو آج بھی اپنے والد کا انتظار کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ گھر والے اس امید میں ہیں کہ ان کو انصاف ملے گا۔

گھر والوں نے حکومت سندھ مراد علی شاہ، آئی جی پولیس سے درخوست کی ہے کہ ان کو انصاف دلایا جائے۔

Daughters of Late Tufail Ahmed are Waiting for Justice in Karachi
Daughters of Late Tufail Ahmed are Waiting for Justice in Karachi
Comments
Loading...