Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیز، سیکٹر فائیو جی میں نو تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح۔

بغیر کسی سیاسی یا مذہبی تفریق کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔چیئرمین محمد یوسف

0

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا میئر کراچی سے 7 ہزار روڈ نیو کراچی کی فوری تعمیر کا مطالبہ۔

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے یو سی 7 سیکٹر5-جی میں پیور بلاک سے نو تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب مقامی پارک میں منعقد ہوئی۔ جس میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، یو سی 7 کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ایک ہزار گلیوں کو پیور بلاک سے پختہ کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت سیکٹر5-G میں 70 گلیوں کو پیور بلاک سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھاالحمداللہ اسے پورا کر رہے ہیں اور بغیر کسی سیاسی یا مذہبی تفریق کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں مرحلہ وار پیور بلاک لگائے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ تمام گلیوں کو پختہ کیا جا سکے۔

انہوں نے اس موقع پر میئر کراچی سے مطالبہ کیا کہ اللہ والی سے گودھرا چوک تک 7 ہزارروڈ کی فوری تعمیر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے بار بار درخواست کی جا رہی ہے مگر اس اہم سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ مدینہ کالونی کی مرکزی سڑک اس وقت نالے کا منظر پیش کر رہی ہے، جہاں چار چار فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں اور پانی کھڑا رہتا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں کی تعمیر ہماری ذمہ داری تھی، لیکن اب ان کی حفاظت اور صفائی علاقہ مکینوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام تعاون کریں تو ترقیاتی کاموں کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔تقریب کے اختتام پر علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا شکریہ ادا کیا اور مزید کام جاری رکھنے کی امید ظاہرکی۔

Comments
Loading...